کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 2 کے پلے آف راونڈ میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 فروری 2017 00:26

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 2 کے پلے آف راونڈ میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
دبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین23فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دوسرے ایڈیشن کے تیسرے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6وکٹوںسے شکست دے دی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب بابر اعظم اور کپتان کماراسنگاکارا نے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا ، بابر اعظم 36 اور سنگاکارا نے 28 رنز بنائے ، کرس گیل نے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 29 رنزبنائے، شعیب ملک 9، پولارڈ 31 اور بوپارا 1 رن بناسکے،کوئٹہ کی جانب سے محمود اللہ نے 3، انور علی نے 2 اور میر حمزہ نے1 وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شاندار انداز میں ہوا اور اوپننگ جوڑی نے 105 رنز کی مجموعی شراکت داری قائم کی۔

(جاری ہے)

پہلے بلے باز احمد شہزاد 54 رنز بناکر سہیل خان کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔ کیون پیٹر سن بغیر کوئی رن بنائے رن آﺅٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اسد شفیق 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آﺅٹ ہوئے،رائلی روسوو بھی 15رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کا شکار بن گئے کپتان سرفراز احمد نے ذمہ درانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی نیا پار لگا دی،کراچی کے لیے سہیل خان نے 2اور اسامہ نے 1شکار کیا،اس کامیابی کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پلے آف راﺅنڈ میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔

واضح رہے اب تک لیگ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6 میں سے 4 میچز جیت کر9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، لاہور قلندرز اوردفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے6، 6 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر اوسط کی بنا پر لاہور دوسرے نمبر پر براجمان ہے، پشاور زلمی 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جب کہ4 پوائنٹس کی حامل کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 2 کے پلے آف راونڈ میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 00:26:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :