واں ویسٹ ایشیاء بیس کپ کل شروع ہوگا

جمعہ 24 فروری 2017 11:52

اسلام آباد ۔ 24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) 13 واں ویسٹ ایشیاء بیس کپ کل ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے بیس بال گرائونڈ پر شروع ہوگا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، افغانستان اور عراق شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ یکم مارچ تک جاری رہے گا۔ واضع رہے کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے، تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 35 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں عمیر امداد بھٹی، محمد عثمان، فضل الرحمن، سمیر زاور، طاہر محمود پاپا، عبدالرحمن، صدام حسین، عارف خان نیازی، ارشد خان، سید امین آفریدی، محمد وسیم، ذاکر آفریدی، فقیر حسین، احسان اللہ، ارسلان جمشید، عنائت اللہ، توصیف بہادر، عبداللہ، رضوان، محمد عاطف، محمد عتیق، محمد مجید، محمد عارف، رفیع اللہ، محمد ریاض، محمد زوہیب، ولی خان، طارق ندیم، تنویر احمد یاسر محمود، علی رضا، نعمان سلیم، محسن جمیل، محمد اسامہ نعمان اور ذولفقار شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو کوچز مصدق حنیف، سرفراز احمد، باسط مرتضیٰ اور سید درحسین جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور تیاری کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 11:52:54