آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

جمعہ 24 فروری 2017 12:03

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) کرکٹ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، تجربہ کار بیٹر ریشل ہینز کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، میگ لیننگ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرسٹن بیمز، ایلیکس بلیکویل، نکول بولٹن، لارن چیتل، رینی فاریل، ایشلے گرینڈر، ریشل ہینز، الیزا ہیلی، جیس جونیسن، بیتھ مونی، الیز پیری، میگان سچٹ، الیز ویلانی اور اماندا ویلنگٹن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے کل اتوار کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 12:03:39