سپاٹ فکسنگ سکینڈل، لندن پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا

جمعہ 24 فروری 2017 11:52

سپاٹ فکسنگ سکینڈل، لندن پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا
 لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24فروری۔2017ء) برطانوی پولیس نے بین الاقوامی کرکٹ میں سپاٹ فکسنگ کے معاملے پر تیسرے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی پولیس نے کرکٹ میچوں میں سپاٹ فکسنگ کے سلسلے میں شمالی انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈسے ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے تاہم بعد ازاں اسے ضمانت پر چھوڑ دیا گیا،اس سے قبل 13 فروری کو پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید اور ایک مبینہ بکی یوسف کو بھی حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں اپریل تک ضمانت پر چھوڑا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر کے انہیں چارج شیٹ بھی دی جا چکی ہے جبکہ انہیں ورغلانے کے الزام میں ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کو بھی معطل کیا جا چکا ہے ، ان کھلاڑیوں پر سٹے بازوں کے نیٹ ورک سے منسلک شخص سے ملاقات کرنےکا الزام ہے اور پی سی بی کے کرپشن سے متعلق قوانین کے تحت انہیں تاحیات پابندی کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔


وقت اشاعت : 24/02/2017 - 11:52:19