سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی کی واردات

جمعہ 24 فروری 2017 12:09

سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی کی واردات
سرگودھا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین24فروری۔2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق41سالہ نوید لطیف کے گھر6 مسلح ڈاکوواردات کرتے ہوئے 20 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نوید لطیف نے ایک ٹیسٹ اور 11ون ڈ ے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کرر کھا ہے ۔

وقت اشاعت : 24/02/2017 - 12:09:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :