یونیورسٹی آف دی ویسٹ انڈیز وائس چانسلرز الیوان اور انگلینڈ کے درمیان ٹور کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 24 فروری 2017 12:54

سینٹ کٹس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) یونیورسٹی آف دی ویسٹ انڈیز وائس چانسلرز الیوان اور انگلینڈ کے درمیان ٹور کرکٹ میچ کل 25 فروری کو سینٹ کیٹس میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں ویسٹ انڈیز میں ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف اپنے دورے کے دوران دو ٹور میچوں کے علاوہ تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم 25 اور 27 فروری کو دو وارم اپ میچز کھیلے گی، اس کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ کو اینٹیگوا میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 مارچ کو اینٹیگوا میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 12:54:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :