اسلام آباد انٹر کلب فٹ سال چمپئن شپ کل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعہ 24 فروری 2017 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سی ڈی اے سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے اسلام آباد انٹر کلب فٹ سال چمپئن شپ کل ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان ملک کے مطابق چمپئن شپ میں اسلام آباد کی بہترین 32 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائیگا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 26 فروری کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان ہونگے جو چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 12:57:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :