سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی،ڈاکو20 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

جمعہ 24 فروری 2017 12:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نوید لطیف کے گھر6 مسلح ڈاکوواردات کرتے ہوئے 20 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 12:58:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :