اینجلیق کربر، کیرولین وزنائیکی اور ایلینا سویٹولینا دبئی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 24 فروری 2017 13:07

اینجلیق کربر، کیرولین وزنائیکی اور ایلینا سویٹولینا دبئی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) جرمنی کی اینجلیق کربر، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی، یوکرائن کی ایلینا سویٹو لینا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹرفائنلز میں جرمن سٹار اور عالمی نمبر دو کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کی آنا کونجھ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، ڈنمارک کی کھلاڑی کیرولین وزنائیکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی کیتھرین بیلیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہراکر ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا نے امریکا کی لائورن ڈیوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 13:07:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :