ثانیہ مرزا کی پیش قدمی جاری، دبئی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 24 فروری 2017 13:07

ثانیہ مرزا کی پیش قدمی جاری، دبئی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، ثانیہ اور سٹرائیکووا نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکا کی سپیئرز اور انکی سلوانین جوڑی دار سٹرائیکووا کو شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کی۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں بھارتی ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار سٹرائیکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی سپیئرز اور انکی سلوانین جوڑی دار سٹرائیکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 13:07:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :