ثام قیوری اور ڈونلڈ ینگ اے ٹی پی ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 24 فروری 2017 13:07

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) دفاعی چیمپئن امریکا کے ثام قیوری اور امریکا کے ہی ڈونلڈ ینگ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹرفائنلز میں امریکا کے ثام قیوری نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن جیرڈ ڈونلڈ سن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کے ڈونلڈ ینگ نے حریف امریکی کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو 4-6، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 13:07:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :