جو ویلفرائیڈ سونگا اور گیل مونفلس اے ٹی پی اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 24 فروری 2017 13:07

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا اور فرانس کے ہی گیل مونفلس اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹرفائنلز میں فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یوکرائن کے ایلیا مارچنکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے گیل مونفلس نے یوکرائن کے سرجیئے سٹاخوسکے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 13:07:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :