بچے نہیں ٹینس اہم، ثانیہ مرزا کا ریٹائر منٹ لینے سے انکار

جمعہ 24 فروری 2017 14:39

بچے نہیں ٹینس اہم، ثانیہ مرزا کا ریٹائر منٹ لینے سے انکار
 دبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین24فروری۔2017ء) بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 30سالہ بھارتی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ ٹینس سے الگ ہونے کا انحصار جسمانی طاقت ، کھیل اور سفری معاملات پر ہوگا،کچھ لوگ گزشتہ 5 سال سے ان سے ریٹائرمنٹ لینے کی بابت استفسار کر رہے ہیں کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ شادی کے بعد ان کے اور شعیب ملک کے بچے ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان میں کھیل کے مزید چند سال باقی ہیں ، وہ ریکارڈز کیلئے نہیں کھیلتی ہیں تاہم ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں گرینڈ سلیم حاصل کرنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 14:39:09