ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا سوال ہوا میں اڑا دیا

ٹینس کو خیرباد کہنے کا انحصار ان کی جسمانی طاقت ، کھیل اور سفری معلومات پر ہوگا ، کبھی ریکارڈز کیلئے نہیں کھیلتی :ٹینس سٹار

جمعہ 24 فروری 2017 14:52

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینس سے الگ ہونے کا انحصار جسمانی طاقت ، کھیل اور سفری معاملات پر ہوگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ پانچ سال سے لوگ ان سے ریٹائرمنٹ کی بابت استفسار کر رہے ہیں کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ شادی کے بعد ان کے بچے ہونے چاہئیں۔ خود انہیں لگتا ہے کہ ان میں کھیل کے مزید چند سال باقی ہیں ، جبکہ وہ ریکارڈز کیلئے نہیں کھیلتی ہیں تاہم ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں گرینڈ سلم حاصل کرنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 14:52:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :