واورینکا اور گریگور دمترف جون میں شیڈول ایگون اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے

جمعہ 24 فروری 2017 15:26

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) سوئس سٹار سٹانسلاس واورینکا اور بلغارین کھلاڑی گریگور دمترف رواں برس جون میں شیڈول ایگون اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، دونوں کھلاڑی ایونٹ میں عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور رافیل نڈال کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

دمترف نے 2014ء میں ایگون چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایگون ٹائٹل جیتنے کے بعد ان کی کارکردگی میں بہتری آئی، اس بار بھی ٹائٹل جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ ایونٹ 19 سے 25 جون تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 15:26:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :