تمام فل ممبرزباقاعدگی سے اپنے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرائیں۔۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو میلکم اسپیڈ

بدھ 18 اکتوبر 2006 22:41

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2006ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹومیلکم اسپیڈ نے تمام ممبرزبورڈ سے کہا ہے کہ وہ باقاعدگی سے اپنے کھلاڑیوں‌کے ڈرگ ٹیسٹ کرانا شروع کردیں۔انہوں‌نے کہاکہ پاکستان ازخود ڈوپ ٹیسٹ کا آغاز کرانے والے پانچ میں سے ایک ملک ہے جن میں‌آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میلکم اسپیڈ نے کہاکہ شعیب اختر اور محمدآصف کے ڈرگ ٹیسٹ پاکستان کا اپنامعاملہ ہے اور وہی اس کی تفتیش کرے گا۔آئی سی سی کا اس میں‌کوئی دخل نہیں‌۔تاہم کھلاڑیوں‌کے قصور وار ثابت ہونے پر انہیں‌واڈا کوڈ کے تحت سخت سزا دینا ہوگی کیونکہ اگرورلڈ ڈوپنگ ایجنسی نے محسوس کیا کہ پاکستان نے اپنے پلیئرز کو کم سزا دی ہے تو وہ خود مداخلت کرے گی۔
وقت اشاعت : 18/10/2006 - 22:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :