چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت ایڈہاک کمیٹی کی تقرری غیر آئینی ہے ، ڈاکٹر نسیم اشرف امریکی شہری ہونے کے باعث اس عہدے پر فائز نہیں کیے جا سکتے۔ ڈاکٹر فاروق حسن

بدھ 18 اکتوبر 2006 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2006ء) عروف قانون دان ڈاکٹر فاروق حسن نے کہا ہے کہ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکٹر نسیم اشرف سمیت ایڈہاک کمیٹی کی تقرری مکمل طور پر غیر آئینی ہے اس لیے سپریم کورٹ فور ی طور پر انہیں بر طرف کر کے آئینی طور پر تقرریاں عمل میں لائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1956 کے پارلیمانی ایکٹ کے تحت چیئرمین کا انتخاب ملک بھر کی ڈسٹرکٹ کرکٹ کونسلز ہی کر سکتی ہیں۔ جبکہ پی سی بی کے نئے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف امریکی نیشنل ہونے کے باعث اس عہدے پر فائز نہیں کیے جا سکتے۔
وقت اشاعت : 18/10/2006 - 22:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :