نیوزی لینڈ کے فرسٹ کلاس کرکٹر کوگ لیجن زیادتی کے مقدمہ سے بری ہو گئے

جمعہ 24 فروری 2017 16:58

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) نیوزی لینڈ کے فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق کیوی ٹیسٹ کرکٹر کرس کوگ لیجن کے بیٹے سکاٹ کوگ لیجن زیادتی کے مقدمہ سے بری ہو گئے۔

(جاری ہے)

25سالہ لیجن نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ایونٹس میں بطور آل رائونڈر نارتھرن ڈسٹرکٹس کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ جمعہ کو ہملٹن ڈسٹرکٹ کورٹ نے سماعت کے بعد لیجن کو ریپ کیس کے الزام سے بری کر دیا، عدالت نے کہا کہ لیجن کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے اسلئے انہیں بے قصور ٹھہرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 مئی 2015ء کو لیکن پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 16:58:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :