شاہدحامد ڈوپ ٹیسٹ تفتیشی پینل کے چیئرمین مقرر ۔۔ ڈاکٹرنسیم اشرف

بدھ 18 اکتوبر 2006 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2006ء) فاسٹ بولرزشعیب اختر اور محمدآصف کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے تفتیشی پهینل کے سربراہ مشہورقانون دان شاہدحامد‌کومقررکیا‌گیاہےَممبران میں‌ انتخاب عالم اور ایک ڈاکٹر شامل ہوں گے۔ڈاکٹرکے نام کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ‌کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کراچی میں‌صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزام میں‌اپنا دفاع کرنا کھلاڑیوں‌کی انفرادی ذمہ داری ہے اور وہی اپنا دفاع کریں گے۔تاہم انہیں‌اپنی صفائی کو پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔انہوں‌نے کہاکہ ٹریبونل کی تفتیش کے نتائج اور سفارشات پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2006 - 22:44:09