بین ڈکٹ نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل دبئی منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 24 فروری 2017 18:31

بین ڈکٹ نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل دبئی منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین24فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شامل برطانوی ٹیسٹ کرکٹر بین ڈکٹ نے لاہور میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے تناظر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دوبارہ دبئی منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جمعرات کے روز گذشتہ 10 روز کے دوران لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں دوسرا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد بین ڈکٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا” لاہور دھماکے کے زخمیوں کےلئے بے شمار دعائیں، اب وقت ہے کہ پی ایس ایل فائنل کو دبئی میں کروایا جائے“۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملوں کے باوجود بھی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا۔چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی کہ چکے ہیں کہ انہوں نے فرنچائزز کو کہ دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور میں فائنل کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کریں ۔

وقت اشاعت : 24/02/2017 - 18:31:52