سیاستدانوں نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے پاسز کیلئے فرمائشیں شروع کردیں،زارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام سے رابطے

ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے 10 پاسز بھجوانے کی خواہش کا اظہار کردیا

جمعہ 24 فروری 2017 19:33

سیاستدانوں نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے پاسز کیلئے فرمائشیں شروع کردیں،زارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام سے رابطے
اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ دیکھنے کیلئے سیاستدانوں نے پاسز کے حصول کیلئے فرمائشیں شروع کردیں‘ اس ضمن میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام سے رابطے شروع کر دئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 روز سے وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور وزارت کے اعلیٰ حکام سے بعض اہم سیاسی شخصیات نے پی ایس ایل کے فائنل میچ دیکھنے کیلئے پاسز کے حصول کیلئے رابطے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی وزارت سے رابطہ کیا اور 10 پاسز بھجوانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزارت سے رابطہ کرنے والی ان اعلیٰ سیاسی شخصیات پر واضح کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے سلسلے میں وزارت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ تمام تر انتظامات براہ راست براہ راست پی سی بی کے پاس ہیں۔ اگر کسی نے پاسز حاصل کرنے ہیں تو وہ پی سی بی سے رابطہ کرے اور ممکنہ طور پر ان ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہوگی جس کے لئے خاص دن مختص کیاجائیگا …(رانا+اع)
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 19:33:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :