وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کی جانب سے شرجیل خان ،خالد لطیف کیلئے ”معافی‘ ‘کی سفار ش کیے جانے کا انکشاف

جمعہ 24 فروری 2017 20:33

وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کی جانب سے شرجیل خان ،خالد لطیف کیلئے ”معافی‘ ‘کی سفار ش کیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین24فروری۔2017ء)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض حسین پیرزادہ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میںمعطل شرجیل خان اور خالد لطیف کو ”معافی‘ ‘دیئے جانے کی سفارش کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس اسلام آباد میں چیئر مین سینیٹر مشاہد اللہ خان کی صدارت میں ہوا جس میں چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کمیٹی کو پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ کے حوالے سے چل رہی تحقیقات سے متعلق بریفنگ دی ۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض حسین پیر زادہ نے میچ فکسنگ کی زد میں آنے والے خالد لطیف اور شرجیل کو” چھوڑنے“ کی درخواست کردی جس پر دیگر کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ وطن فروشی ہے ،معاملہ کی صاف شفاف تحقیقات ضروری ہیں،اگر انہیں ایسے ہی چھوڑ دیا جاتا ہے توبھی ریاست کے خلاف یہ سنگین جرم موجود رہے گا۔

وقت اشاعت : 24/02/2017 - 20:33:35