وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو معاف کرنے کی درخواست کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 فروری 2017 20:53

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری2017) وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو معاف کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں پی سی بی چئیرمین شہریار خان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

شہریار خان نے اس موقع پر پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے درخواست کی کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو معاف کر دیا جائے۔ تاہم شہریار خان نے اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو آئندہ مزید کھلاڑی اس عمل کو دہرائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 20:53:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :