ہوم سیریز میں زیادہ وکٹیں،ایشون نے کپیل دیو کا ریکارڈ توڑدیا

جمعہ 24 فروری 2017 21:58

ہوم سیریز میں زیادہ وکٹیں،ایشون نے کپیل دیو کا ریکارڈ توڑدیا
پونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) چندرن ایشون نے ہوم سیزن میں زیادہ وکٹیں لینے کا کپیل دیو کا ریکارڈ توڑدیا۔پونے ٹیسٹ کے دوسرے دن روی چندرن ایشون نے ہوم سیزن میں زیادہ وکٹیں لینے کا کپیل دیو کا 37 برس پرانا بھارتی ریکارڈ توڑدیا۔

(جاری ہے)

کپیل نے 63 وکٹیں لی تھیں جب کہ ایشون اب تک ہوم گراؤنڈ پر 64 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔انھوں نے یہ کارنامہ مچل اسٹارک کو آؤٹ کرکے انجام دیا، وہ اب تک 10 ہوم ٹیسٹ میچز میں 64 وکٹیں لے چکے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 21:58:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :