پی ایس ایل فائنل، شائقین کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی فیملی کی ٹکٹیں خرید رہا ہوں، چیئرمین پی سی بی

جمعہ 24 فروری 2017 22:20

پی ایس ایل فائنل، شائقین کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی فیملی کی ٹکٹیں خرید رہا ہوں، چیئرمین پی سی بی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین شہر یار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹو کے فائنل کیلئے اپنی فیملی کیلئے بھی ٹکٹیں خرید رہا ہوں تاکہ دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

(جاری ہے)

یہی بات انہوں نے سنیٹر سعود مجید کی طرف سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے پاسز کی فراہمی کا جواب دیتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ لیگ کے فائنل کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کیلئے ہم سب کو مل جل کر کوششیں کرنا ہونگی اور اسی مقصد کیلئے میں اپنی فیملی کیلئے ٹکٹیں لے رہا ہوں۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 22:20:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :