پاکستان سپر لیگ کا 17 واں میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 166 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 فروری 2017 22:34

پاکستان سپر لیگ کا 17 واں میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 166 رنز کا ہدف دے دیا
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین24فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166رنز کا ہدف دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد اسلام آباد یو نائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے بلے باز ڈوین سمتھ تیسری ہی گیند پر بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے ،رفعت اللہ مہمند 17 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

تیسرے بلے باز حسین طلعت نے 56 رنز بنائے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔مصباح الحق بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 25رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔واٹسن نے 16گیندوں پر 29رنز سکور کرکے ٹیم کا سکور 165رنز تک پہنچایا تاہم وہ اننگ کی آخری گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔کوئٹہ کے لیے ذوالفقار بابر اورانور علی نے 2،2جبکہ پریرا اور حسن نے ایک ، ایک شکار کیا ۔

وقت اشاعت : 24/02/2017 - 22:34:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :