پیلے کے بیٹے ایڈنہو نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 25 فروری 2017 11:20

پیلے کے بیٹے ایڈنہو نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا
سائو پائولو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) برازیل کے فٹ بالر پیلے کے بیٹے اور سابق گول کیپر ایڈنہو نے منشیات اسمگلنگ معاملے میں خود کو پولیس کے سامنے پیش کر دیا ۔

(جاری ہے)

46 سالہ ایڈنہو کو 2005ء میں منشیات کی اسمگلنگ اور سینٹوز شہر کے بدنام منشیات ڈیلر سے تعلقات ہونے کا قصوروار پائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی لیکن 2014ء میں عدالت نے انہیں 33 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 11:20:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :