انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ایلکس ہیلز کی آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کا فیصلہ پرسوں ہوگا

ایلکس ہیلز دورہ بھارت کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ ثام بلنگز نے ٹیم کی نمائندگی کی تھی

ہفتہ 25 فروری 2017 12:21

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ایلکس ہیلز کی آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کا فیصلہ پرسوں پیر کو ہو گا۔

(جاری ہے)

ایلکس ہیلز دورہ بھارت کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ ثام بلنگز نے ٹیم کی نمائندگی کی تھی انگلش ٹیم مینجمنٹ کے مطابق 27 فروری کو ہیلز کے ہاتھ کا سکین کیا جائے گا، اگر ڈاکٹرز نے انہیں فٹ قرار دیا تو وہ کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے تاہم اگر وہ سو فیصد فٹ نہ ہوئے تو انہیں مزید بحالی صحت کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ انگلش ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 12:21:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :