قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹی 20 ، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

ہفتہ 25 فروری 2017 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) ویسٹ انڈیز مارچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کریگا، شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹی 20 ، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 31 مارچ اور دوسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں میچز پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 9 اپریل اور تیسرا 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22سے 26 اپریل تک کنگسٹن، دوسرا 30 اپریل سے 4 مئی تک برج ٹائون جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 مئی تک روسو میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 15 سے 17 اپریل تک وارم اپ میچ کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 12:22:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :