اقبال سنجرانی انٹر نیشنل چیمپن شپ میں حصہ لینے کے لیئے متحدہ عرب امارات روانہ

ہفتہ 25 فروری 2017 14:14

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) شہید عطاء اللہ نوتیزئی ٹیکوانڈو کلب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی محمد اقبال سنجرانی پاکستان ریلوے اسپورٹس کی تعاون سے انٹر نیشنل چیمپن شپ میں حصہ لینے کے لیئے عرب امارات روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شہید عطاء اللہ ٹیکوانڈو کلب دالبندین کے استاد فیروز شاہ نوتیزئی کے مطابق محمد اقبال سنجرانی پاکستان ریلوے اسپورٹس بورڈ کی تعاون سے سلیکٹ ہوکر پاکستان تیکوانڈو ٹیم کے ساتھ یو اے ای پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خصوصا پاکستان اور صوبہ بلوچستا ن اور ضلع چاغی کے نام کو روشن کریگا ۔

اس کامیابی میں بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر شیر محمد ترین،جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بابر اور چاغی کے صدر حاجی عبد الستار کشانی حاجی میر ثناء اللہ قمرزئی ،بصیر آحمد ،اور ایوب سنجرانی کی محنت کا نتیجہ ہے اور آخر میں پاکستان ٹیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم کا بے حد مشکور ہے جو ہمارے پسماندہ علاقے کے بچوں کو آگے جانے کا موقع دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 14:14:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :