سٹیوسمتھ کسی ٹیم کیخلاف مسلسل پانچ ٹیسٹ سنچریاں بنانیوالے آسٹریلیا کے دوسرے، دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے

ہفتہ 25 فروری 2017 16:59

سٹیوسمتھ کسی ٹیم کیخلاف مسلسل پانچ ٹیسٹ سنچریاں بنانیوالے آسٹریلیا کے دوسرے، دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے
پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ کسی ایک ٹیم کے خلاف مسلسل پانچ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے، سمتھ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری داغ کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ ان کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز میں مسلسل پانچویں سنچری ہے، اس سے قبل انہوں نے 2014-15ء میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے تمام میچز میں سنچریاں سکور کی تھیں، سمتھ سے قبل ڈان بریڈمین، پاکستان کے شعیب محمد اور جیک کیلس بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں، بریڈمین نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل چھ ٹیسٹ سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے جبکہ سمتھ، شعیب محمد اور کیلس نے پانچ، پانچ سنچریاں بنا رکھی ہیں، شعیب نے نیوزی لینڈ اور کیلس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار پانچ، پانچ سنچریاں سکور کی تھیں۔

وقت اشاعت : 25/02/2017 - 16:59:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :