بھارت کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہوم گرائونڈ پر بدترین شکست

ہفتہ 25 فروری 2017 16:59

پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنی سرزمین پر کسی بھی ٹیم کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 333 رنز کے واضح مارجن سے شکست ہوئی، بھارتی ٹیم کی دونوں اننگز میں کارکردگی انتہائی ناقص اور مایوس کن رہی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 105 اور دوسری اننگز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوئی، یہ اس کا ہوم گرائونڈ پر کم ترین سکور ہے۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 16:59:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :