فلوریڈا اوپن ٹینس، رائونک، ساک، پوٹرو اور ڈونلڈ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 25 فروری 2017 17:53

فلوریڈا اوپن ٹینس، رائونک، ساک، پوٹرو اور ڈونلڈ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) میلوس رائونک، جیک ساک، جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور ڈونلڈ ینگ نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فلوریڈا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹرفائنلز میں کینیڈین کھلاڑی رائونک نے برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ کو 4-6، 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، امریکن کھلاڑی جیک ساک نے ہم وطن کھلاڑی سٹیوجانسن کو ہرا کر کوارٹرفائنل کی رکاوٹ عبور کی، ارجنٹائن کے پوٹرو نے امریکن کھلاڑی ثام قیوری کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں ڈونلڈ ینگ کامیاب رہے، انہوں نے سٹیو ڈارسز کو شکست دی۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 17:53:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :