انٹرہاکی کلب چمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ،ہاکی کے کھیل پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمدگھمن

افتتاحی روز کھیلے جانے والے میچز میں کریسنٹ کلب سرگودھا نے پنجند کلب مظفرگڑھ کو 4-0 ، الفیصل کلب گوجرانولہ نے افغان کلب راولپنڈی کو 1-0جبکہ رشید ڈوگرکلب فیصل آباد نے نیو ٹائیگرکلب جہلم کو 2-1گول سے شکست دی

ہفتہ 25 فروری 2017 18:18

انٹرہاکی کلب چمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ،ہاکی کے کھیل پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمدگھمن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ انٹرکلب ہاکی چمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے ، اس سے ہاکی کے کھیل پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انٹرہاکی کلب چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمدگھمن مہمان خصوصی تھے، ان کے ساتھ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف کھوکھر بھی موجود تھے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ سپورٹس بورڈپنجاب کے تعاون سے پہلی ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد بھی ہوچکا ہے ، اب پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے کلب ہاکی چمپئن شپ کا انعقادمستحسن اقدام ہے اس کے ہاکی کے کھیل پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اورپاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدراکرم ساہی کا گراؤنڈ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور کھلاڑیوں نے مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔انٹرہاکی کلب چمپئن شپ میں 18ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، کریسنٹ کلب سرگودھا نے پنجند کلب مظفرگڑھ کو 4-0سے شکست دی ، الفیصل کلب گوجرانولہ نے افغان کلب راولپنڈی کو 1-0سے ہرایا ، اسی طرح رشید ڈوگرکلب فیصل آباد نے نیو ٹائیگرکلب جہلم کو 2-1گول سے شکست دی ہے۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 18:18:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :