پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرزکو 5وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 25 فروری 2017 20:09

پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرزکو 5وکٹوں سے ہرا دیا
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین25فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 18ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہو ر قلندرزکو 5وکٹوںسے شکست دے دی ۔ کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کرنے کی دعوت ملنے کے بعد لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی اور پہلے بلے باز ڈیلپورٹ صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔برینڈن میکولم نے 31،فخر زمان نے 19،عمر اکمل نے 20 جبکہ سنیل نارائن نے 16 رنز بنائے۔

گرانٹ ایلیٹ بھی اچھی کارکر دگی نہ دکھا سکے اور صرف 2 رنز بنا نے کے بعد شعیب ملک کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔سہیل تنویر اور محمد رضوان نے 55رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرکے لاہور کا سکور 155رنز تک پہنچایا،رضوان 32اور سہیل تنویر 22رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے لیے شعیب ملک اور اسامہ نے 2،2جبکہ سہیل خان اور عامر نے ایک ، ایک شکار کیا ۔

کراچی کنگز کے پہلے بلے بازمہیلا جے وردھنے 10 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوئے ، کپتان سنگاکارا 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے بلے باز بابر اعظم اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز پر فخر زمان کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔روی بوپارا 2 اورشعیب ملک 6 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے۔عماد وسیم اور کیرون پولارڈ نے کراچی کا سکور آگے بڑھانا شروع کیا اور میچ اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا جب کراچی کو میچ آخری دو گیندوں پر جیت کے لیے 10رنز درکار تھے ،پولارڈ نے عامر یامین کی ان دونوں گیندوں پر چھکے لگا کر کراچی کی پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھیں،پولارڈ 45اور عماد19رنز کیساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

لاہور کے لیے نارائن اور فخر زمان نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔اس میچ شکست کے ساتھ ہی لاہور کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے چانسز انتہائی کم رہ گئے ہیں اور میکولم الیون محض اس صورت میں ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے اگر اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو بڑے مارجن سے شکست دے ۔



وقت اشاعت : 25/02/2017 - 20:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :