پاکستان نے نیپال کو 16-1 سے شکست دے کر 13 ویں ویسٹ ایشیائ بیس بال کپ کا افتتاحی میچ جیت لیا

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا،پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ

ہفتہ 25 فروری 2017 21:41

پاکستان نے نیپال کو 16-1 سے شکست دے کر 13 ویں ویسٹ ایشیائ بیس بال کپ کا افتتاحی میچ جیت لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پاکستان نے نیپال کو 16-1 سے شکست دے کر 13 ویں ویسٹ ایشیائ بیس بال کپ کا افتتاحی میچ جیت لیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا، اس موقع پرڈی جی اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نوازگنجیرا ،سری لنکا کے ہائی کمشنز،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ، ڈویژن سپورٹس آفیسرمنظر شاہ، پی ایس بی کے ڈپٹی جیزشاہد اسلام اورآغا امجد اللہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن پاکستان، ایران، عراق، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں،جبکہ ویزے نہ ملنے پر بھارت کی ٹیم اس ایونٹ میں شرکت کرنے سے قاصر رہی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے جس میں پاکستان نے نیپال کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 16سکور سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طرف سے ذاکر آفریدی،ارسلان جونیئر،سمیر اور عارف حسین نے دو،دو ،وسیم علی اور ریاض خان نے ایک،ایک ہوم رن جبکہ محسن،فقیر حسین ،رضوان،فضل خان ،مجید اورآفریدی نے ایک ،ایک گول سکور کیا،نیپال کی طرف سے واحد گول دینش سنگھ نے سکور کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض حسین پیزادہ نے کہا کہ ملک میں ٹیمیں آتی رہیں گی اورکھیل ہوتی رہیں گے، پی ایس ایل کا فائنل بھی لاہور میں ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا کی بجائے ان کی لاعلمی کے باعث نرم سزا دی جائے۔آج 26فروری بروز اتوار دو میچ کھیلے جائینگے۔پہلا میچ نیپال اور عراق کے درمیان صبح 10بجے جبکہ دوسرا میچ سری لنکا اور ایران کے درمیان دن ڈیڑھ بجے کھیلا جائیگا۔سیمی فائنل مقابلے 28 فروری کو جبکہ فائنل یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔(قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 21:41:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :