بھارت ،معمولی لڑائی نے نوجوان کرکٹر کی جان لے لی

ہفتہ 25 فروری 2017 21:20

بھارت ،معمولی لڑائی نے نوجوان کرکٹر کی جان لے لی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین25فروری۔2017ء) بھارت میں حالیہ کچھ عرصے میں کرکٹرز کی ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے اور اس ضمن میں تازہ ترین واقع نئی دہلی کے مضافات میں پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان کرکٹر کو میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس لوٹتے ہوئے دن دیہاڑے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مغربی نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ سے تعلق رکھنے والا 23سالہ دنیش ایلیس مانگو گزشتہ اتوار کو میچ کھیلنے کے بعد دوست کے ہمراہ تقریبا اپنے گھرکے دروازے پر پہنچ گیا تھا جب موٹر سائیکل پر اس کا پیچھا کرنے والے دو لوگوں نے انہیں اوور ٹیک کیا اور پھر پیچھے بیٹھے شخص نے اتر کر دنیش کو پہلے کمر میں گولی ماری اور پھر اس کا موت کا یقین کرنے کے لیے سر پر بھی 2فائر کیے ۔

پولیس نے قتل میں ملوث د و افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ایک شخص کے بیان کے مطابق دنیش ان کی مخالف ٹیم کا رکن تھا اور گزشتہ اتوار اس نے انہیں مار نے کے بعد موبائل فون بھی چھین لیا تھا ۔

وقت اشاعت : 25/02/2017 - 21:20:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :