کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر گل پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 فروری 2017 11:33

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر گل پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2017ء) پلے آف میچز سے پہلے کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر زکو جھٹکا ،عمر گل پاکستان سپرلیگ سےآؤٹ ہوگئے۔ عمرگل پشاورزلمی کیخلاف میچ میں زخمی ہوگئےتھے ، وہاب ریاض کی گیندلگنےسے عمرگل کے ہاتھ میں فریکچرہوگیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمر گل کی آئندہ ایک ہفتے تک کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں اور وہ پی ایس ایل کےبقیہ میچوں میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نےعمرگل کی جگہ دوسرے کھلاڑی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 11:33:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :