انگلینڈ نے ٹور ون ڈے میچ میں یونیورسٹی ویسٹ انڈیز وائس چانسلر الیون کو 117 رنز سے ہرا دیا

اتوار 26 فروری 2017 11:51

سینٹ کٹس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) انگلینڈ نے ٹور ون ڈے میچ میں یونیورسٹی ویسٹ انڈیز وائس چانسلر الیون کو 117 رنز سے ہرا دیا۔ ایون مورگن، جو روٹ، جوز بٹلر اور جیسن رائے نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 379 رنز بنائے، ایون مورگن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 95 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں جیسن رائے 79 ، جو روٹ 71 اور بین سٹوکس 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جرمین لیوی نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یونیورسٹی ویسٹ انڈیز وائس چانسلر الیون مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 39.5 اوورز میں 262 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کپتان چاڈوک والٹن نے 121 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، سٹیون فن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 11:51:30