نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے یکم مارچ کو کھیلا جائے گا

اتوار 26 فروری 2017 12:30

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے یکم مارچ کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے عمدہ کم بیک کیا اور چھ رنز سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے 159رنز سے جیت کر سیریز میں ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔ (ن غ)
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 12:30:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :