نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

اتوار 26 فروری 2017 12:51

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء)نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ،ْ نیوزی لینڈ نے 276 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ایمی سیتھرویٹ 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،ْ بہترین پلیئر کا ایواردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈن پاک، آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 275 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ بیتھ مونی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز بنائے ،ْریشل ہینز اور الیز ویلانی نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ لی تاہوہو نے چار اور ہولی ہڈلیسٹن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ویمن نے مطلوبہ ہدف ایمی سیتھرویٹ کی شاندار سنچری کی بدولت 49.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سیتھر ویٹ نے کیریئر کی چھٹی سنچری بنائی اور 102 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں، انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ نیوزی ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹر ایمی سیتھر ویٹ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کیریئر کی چھٹی سنچری سکور کی جس میں 9 چوکے شامل تھے، کپتان سوزی بیٹس نے 55 اور کیٹی مارٹن نے 43 رنز بنائے۔
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 12:51:49