کرس جورڈن نے پی ایس ایل کو دنیا کی مشکل ترین لیگ قرار دے دیا

اتوار 26 فروری 2017 14:29

کرس جورڈن نے پی ایس ایل کو دنیا کی مشکل ترین لیگ قرار دے دیا
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے برطانوی فاسٹ باﺅلر کرس جورڈن نے پی ایس ایل کو دنیا کی مشکل ترین لیگ قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں 28سالہ کرس جورڈن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی دوسری ٹونٹی ٹونٹی لیگز کے مقابلے میں پاکستان سپر لیگ اپنے فارمیٹ کے لحاظ نے زیادہ مسابقتی اور مشکل لیگ ہے ۔ یاد رہے کہ کرس جورڈن کو پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن میں اب تک محض 3میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے جس میں انہوں نے 4شکار کررکھے ہیں ۔
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 14:29:13