کراچی کنگز کیخلاف لاہور کی شکست پر رانا فوادکی بیٹیاں بھی بہت غمزدہ تھیں: سہیل تنویر

اتوار 26 فروری 2017 16:37

کراچی کنگز کیخلاف لاہور کی شکست پر رانا فوادکی بیٹیاں بھی بہت غمزدہ تھیں: سہیل تنویر
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہورقلندرز کے آل راﺅنڈر سہیل تنویر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کیخلاف لاہور کی شکست پر مالک رانا فواد کی بیٹیاں بھی بہت غمزدہ تھیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں ”اردو پوائنٹ“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 32سالہ سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی شکست پر انہیں سب سے زیادہ دکھ اس وقت ہوا جب انہوں نے فرنچائز کے مالک رانا فواد کے چھوٹی چھوٹی بیٹیوں کو روتے دیکھا۔سہیل تنویر کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ گراﺅنڈ پر اپنی پوری کوشش کریں تو ہار کا دکھ نہیں منانا چاہیئے کیوں نتائج آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 16:37:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :