کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ”اگر ،مگر“ کی صورتحال پیدا ہوگئی

اتوار 26 فروری 2017 18:54

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ”اگر ،مگر“ کی صورتحال پیدا ہوگئی
دبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اہم ترین میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کا نتیجہ کراچی اور لاہورمیں سے کسی ایک کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آخری میچ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے ، کراچی کنگز کی معمولی مارجن سے ہار یا جیت کی صورت میں وہ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی تاہم کراچی کی برے طریقے سے ہارکی صورت میں لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

آج کے میچ میں اگر اسلام آباد میچ میں 150 رنز بنا کر 15 رنز سے فتح حاصل کرتی ہے تو کراچی ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ دوسری بار بیٹنگ کی صورت میں اگر اسلام آباد نے ہدف 150 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں پورا کرلیا تب بھی لاہور قلندرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلے گی ۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 18:54:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :