ماڈل ٹینٹ پیگنگ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

ہم زندہ قوم ہیں ، خوشی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، اس طرح کی تقریبات کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہونی چاہیے ، وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ

اتوار 26 فروری 2017 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ٹینٹ پیگنگ فیڈریش آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں ماڈل ٹینٹ پیگنگ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوص وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ ،ضلعی میئر ساہیوال اسد علی خان بلوچ،مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز،ٹینٹ پیگنگ فیڈریش آف پاکستان کے صدر ملک مہربان ،ڈی جی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ،ایس پی اسلام آباد جمیل ہاشمی سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہمانوں کو اسپورٹس کمپلیکس کے مرکزی دروازے سے بگھی پر میدان میں لایا گیا جہاں گھوڑوں کے ڈانس سے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا ،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ہم ایک بھر پور ثقافت کے امین ہیں، پاکستان کو قدرت نے ہر دولت سے مالا مال کیا ہوا ہے ،گھوڑا وہ جانور ہے جس کا ذکر ہمارے قرآن پاک میں بھی آیا ہے اور اس جانور کے حوالے سے کئی تاریخی حوالے موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انتظامیہ اور ٹینٹ پیگنگ فیڈریش آف پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے اور میں میڈیا کے توسط سے پاکستانی عوام بالخصوص اسلام آباد کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اب اس طرح کی ثقافتی میلے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کے طول و عرض سے اتنی بڑی تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں اور خوشی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، اس طرح کی تقریبات کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہونی چاہیے مگر ضروری نہیں ہر پروگرام میں حکومت شامل ہو، ادارے موجود ہیں جو عوام کے ساتھ مل کر عوامی امنگوں کے مطابق تفریحی ،ثقافتی اور معلوماتء پروگرام تشکیل دیتے رہیں ۔

اس موقع پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی کی تفریح اور اپنی بھرپور ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنے اور نئی نسل کی مثبت سمت میں رہنمائی کے لیئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔عوام نے ہم پر اعتماد کیا اور عوام کے اس اعتماد کو ہم کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،اس سے پہلے ٹینٹ پیگنگ فیڈریش آف پاکستان کے صدر ملک مہربان نے تمام مہمانوں کو روایتی پگ پہنا کر میلے کا باقائدہ آغاز کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جس مختصر نوٹس پر مہمانان گرامی نے ہمارے لیے وقت نکالا اور اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کر کے ایک بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن بنا کر ہمیں اپنے احسانات کے نیچے اتنا دبا دیا ہے، ڈی جی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے اس میدان کو ٹینٹ پیگنگ فیڈریش آف پاکستان کے لیے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال اس گراونڈ پر یہ ٹورنامنٹ باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 22:11:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :