پاکستان سپر لیگ ،کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

اتوار 26 فروری 2017 22:35

پاکستان سپر لیگ ،کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان سنگاکارا نے ٹاس جیتنے کے بعد مخالف ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہواجس کی وجہ سے اب فی اننگز 15،15اوورز تک محدود کرد ی گئی ہے،کراچی نے جے وردھنے کی جگہ کرس گیل کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

آج کا میچ کراچی کنگز کے لیے جیتنا انتہائی اہم ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہلے سے ہی پہنچ چکی ہے تاہم اگر کراچی کنگز کو ایک پوائنٹ مل گیا تو وہ بھی پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے گی جس کے باعث لاہور قلندرز ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 22:35:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :