پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان پہلا کوالیفائنگ فائنل کل کھیلا جائیگا

میچ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا ،ْپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز آمنے سامنے ہونگی دوسرا کوالیفائنگ فائنل مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور سنگاکارا کی کراچی کنگز کے مابین پرسوں شارجہ میں کھیلا جائیگا

پیر 27 فروری 2017 12:55

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دوسرا ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ،ْپاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان پہلا کوالیفائنگ فائنل کل منگل کو شارجہ میں کھیلا جائیگا، میچ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دوسرا ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، میگا ایونٹ میں پہلا کوالیفائنگ فائنل ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم پشاور زلمی اور دوسرے نمبر پر رہنے والی کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو بھی ٹیم جیتے گی وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی تاہم ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ایک اور موقع ملے گا اور وہ کوالیفائنگ ٹو کی فاتح ٹیم سے مد مقابل ہوگی ،ْ پشاور کی ٹیم ڈیرن سیمی کی قیادت میں میدان میں اتریگی اور اس کو بوم بوم آفریدی، شکیب الحسن، مارلون سیموئلز، کامران اکمل، تمیم اقبال، محمد حفیظ، وہاب ریاض کی خدمات حاصل ہوں گی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈیٹرز کی قیادت کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے ،ْ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، رلی روسو اور احمد شہزاد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا کوالیفائنگ فائنل مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور سنگاکارا کی کراچی کنگز کے مابین پرسوں بدھ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 12:55:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :