پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مر حلہ منگل سے شروع ہو گا

پیر 27 فروری 2017 13:15

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مر حلہ منگل سے شروع ہو گا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کا دوسرا مر حلہ منگل کو شروع ہو گا۔پہلے پلے آف میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں2بار آمنے سامنے آئیں جن میں ایک میچ بارش کی نظر جب کہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے 2وکٹوں سے کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ منگل کو دبئی میں شروع ہو گا۔پہلے پلے آف میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے پلے اف میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں بدھ کو آمنے سامنے ہوں گی ۔دونوں پلے اف میچز میں ناکام ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کا 3 مارچ کو پہلے پلے آف کی ناکام الیون سے جوڑ پڑے گا۔ آخری پلے آف کی فاتح سائیڈ پہلے پلے آف کی کامیاب ٹیم سے 5 مارچ کو فائنل کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 13:15:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :