فنڈز کا اجراء نہ ہونے کے باعث پنجاب گیمز کا انعقاد ایک بار پھر خطرے میں پڑ گیا

پیر 27 فروری 2017 13:32

فنڈز کا اجراء نہ ہونے کے باعث پنجاب گیمز کا انعقاد ایک بار پھر خطرے میں پڑ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) فنڈز کا اجراء نہ ہونے کے باعث پنجاب گیمز کا انعقاد ایک بار پھر خطرے میں پڑ گیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 11سے 13مارچ تک پنجاب گیمز کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے تاہم فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث تاحال ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پنجاب گیمز اس سے قبل بھی تین مرتبہ ملتوی ہو چکی ہیں ۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 13:32:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :