کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کویکے بعد دیگرے دو بڑے دھچکے،کپتان اور کوچ پریشان

عمر گل کی انجری کے بعد سری لنکن کھلاڑی تھیسارا پریرار بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی کیلئے وطن واپس لوٹ گئے

پیر 27 فروری 2017 19:18

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کویکے بعد دیگرے دو بڑے دھچکے،کپتان اور کوچ پریشان
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اہم ترین میچ سے قبل مشکلات سے دوچار ہے کیونکہ فاسٹ بائولر عمر گل کے زخمی ہونے کے بعد اب سری لنکن کھلاڑی تھیسارا پریرار نے بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھیسارا پریرار نے وطن واپسی سے قبل اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ سے بہت لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے اپنی فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گلیڈی ایٹرز چیمپیئن شپ کا تاج سر پر سجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی کے خلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند لگنے سے عمر گل کے بازو کی ہڈی فریکچر ہو گئی جس کے باعث وہ پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ ڈیرین سیمی کی ٹیم پشاور زلمی سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 19:18:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :